انٹر یونیورسٹی کلبز ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ (آج)کھیلی جائے گی

جمعہ 26 ستمبر 2025 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)انٹر یونیورسٹی کلبز ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ (آج)ہفتہ کو لیزر سٹی باولنگ کلب صفا گولڈ مال، ایف سیون مرکز اسلام آباد میں کھیلی جائیگی۔

(جاری ہے)

چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی، دانیال اعجاز نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چیمپئن شپ میں چھ کلب حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ کے اختتامی تقریب میں پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن مہمان خصوصی ہونگے جو فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔