صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

جمعہ 26 ستمبر 2025 23:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) محکمہ موسمیات بلوچستان نے کہا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم ساحلی اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے وقت گرمی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ شام کے وقت سمندری ہوائیں چلنے سے ساحلی پٹی پر موسم نسبتاً معتدل رہ سکتا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔