وانگچک کے ساتھ ’’مجرم‘‘جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، بیوی گیتانجلی انگمو

جمعہ 26 ستمبر 2025 20:40

لیہہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے خطے لداخ سے تعلق رکھنے والے معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی انگمو نے اپنے شوہر کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکام بلا وجہ انکے ساتھ ایک مجرم جیسا سلوک کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے سونم وانگچک کو آج لیہہ میں ان کے گائو ں اولاکٹوپو سے گرفتار کیا گیا ۔

ہمالین انسٹی ٹیوٹ آف الٹرنیٹوز، لداخ (ایچ آئی اے ایل) کی شریک بانی انگمو نے شوہر کی گرفتاری کو ’’جمہوریت کی بدترین شکل‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے وانگچک کو گھر پر چھاپہ مار کر انہیں بلاوجہ حراست میں لیا۔انگمو نے مزید کہا کہ حکمران بی جے پی اختلاف رائے کی آوازوں کو دبانے کیلئے ریاستی مشینری کا غلط استعمال کر رہی ہے، بی جے پی کی بنیادیں جھوٹ اور دھوکہ دہی پر استوار ہیں۔