نائیجیریا میں سونے کی کان بیٹھنے سے 100 سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ

ہفتہ 27 ستمبر 2025 10:10

میڈوگوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) شمال مغربی نائیجیریا کی ریاست زمفرا میں سونے کی کان بیٹھنے کے نتیجے میں کم از کم 100 کان کنوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ رائٹرز کے مطابق مقامی افراد اور عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثہ زمفرا کے مارو مقامی حکومت کے علاقے میں واقع کداؤری مائننگ سائٹ پر گزشتہ روز پیش آیا جہاں درجنوں مزدور زیر زمین کام کر رہے تھے کہ اچانک کان بیٹھ گئی۔

(جاری ہے)

مقامی افراد نے رائٹرز کو بتایا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں شریک سانوسی اوال نے بتایا کہ حادثے کے وقت کان کے اندر 100 سے زائد مزدور موجود تھے۔اب تک 13 لاشیں ملبے سے نکالی گئی ہیں جن میں ان کا کزن بھی شامل ہے۔حادثہ میں زندہ بچ جانے والے عیسیٰ سانی نے کہاکہ ہم خوش قسمت ہیں کہ زندہ بچ گئے، 100 سے زائد افراد میں سے صرف 15 ہی کو زندہ نکالا جا سکا ہے۔زمفرا اسٹیٹ مائنرز ایسوسی ایشن کے محمدو عیسیٰ نے بھی حادثے کی تصدیق کی اور بتایا کہ کچھ ریسکیو ورکرز بھی متاثرین کو نکالتے ہوئے دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :