چین کی بڑی صنعتی کمپنیوں کے منافع میں آٹھ ماہ کے دوران 0.9 فیصد اضافہ

ہفتہ 27 ستمبر 2025 10:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) چین کی بڑی صنعتی کمپنیوں کے منافع میں سال 2025 کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران سال بہ سال بنیاد پر 0.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو جنوری تا جولائی کے عرصے میں 1.7 فیصد کی کمی کے بعد بحالی ظاہر کرتا ہے۔ شنہوا کے مطابق یہ اعداد و شمار ہفتہ کے روز نیشنل بیورو آف اسٹیٹسٹکس نے جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق ان کمپنیوں میں وہ صنعتی ادارے شامل ہیں جن کی سالانہ بنیادی کاروباری آمدنی کم از کم دو کروڑ یوان (2.81 ملین امریکی ڈالر) ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوری تا اگست ان کمپنیوں کا مجموعی منافع 4.7 ٹریلین یوان رہا۔اگست کے مہینے میں بڑی صنعتی کمپنیوں کے منافع میں نمایاں بحالی دیکھنے میں آئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 20.4 فیصد بڑھا۔ جولائی میں ان کمپنیوں کے منافع میں 1.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔اعداد و شمار کے مطابق ان کمپنیوں کی کاروباری آمدنی میں بھی اگست کے دوران سال بہ سال 1.9 فیصد اضافہ ہوا جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں ایک فیصد پوائنٹ زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :