آئی ٹی سی این ایشیا 2025 میں 700 کمپنیوں اور سٹارٹ اپس کی پاکستانی مصنوعات کی نمائش

ہفتہ 27 ستمبر 2025 16:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) آئی ٹی سی این ایشیا 2025 میں 700 سے زائد کمپنیوں اور سٹارٹ اپس نے پاکستانی مصنوعات کی نمائش کی، 25 ممالک کے وفود کی شمولیت سے اعلیٰ سطحی بزنس ٹو بزنس میچ میکنگ اور سٹریٹجک مکالمے ہوئے۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیک ایکسپو اینڈ کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا گیا ، نمائش ای کامرس گیٹ وے پاکستان، ایس آئی ایف سی اور ٹیک ڈیسٹینیشن پاکستان کے اشتراک سے منعقد کی گئی ۔

ایکسپو میں جدید ٹیکنالوجیز کی نمائش ، معاشی نتائج اور سرمایہ کاروں کے لیے جامع پلیٹ فارم فراہم کیا گیا، جدت، نیٹ ورکنگ اور کامیاب کاروباری معاہدے آئی ٹی سی این ایشیا کی تاریخی کامیابی ثابت ہوئے۔ ایس آئی ایف سی کے زیر اہتمام آئی ٹی سی این ایشیا 2025 میں ریکارڈ 62 ہزار سے زائد شرکا شامل ہوئے ۔

(جاری ہے)

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے 650 ملین ڈالر کی مفاہمتی یادداشتوں اور سرمایہ کاری کے مشتر کہ منصوبے طے پائے، گزشتہ سال کی کامیابیوں کی بنیاد پر حالیہ معاہدوں کا آئی ٹی برآمدات کو 5 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے کا ہدف ہے، دفاعی شعبے کی اہمیت کے پیش نظر ایکسپو میں سرمایہ کاروں کی توجہ جدید آئی ٹی ٹیکنالوجی پر مرکوز رہی، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان، ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نیا باب رقم کر رہا ہے۔