مقبوضہ جموں وکشمیر، این آئی اے نے ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کرلی

ہفتہ 27 ستمبر 2025 12:34

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ایک اور کشمیری کی جائیدا د ضبط کر لی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع شوپیاں کے گائوں مالڈیر ا میں طارق احمد میر نامی شہری کا ایک منزلہ گھر اور آٹھ مرلہ اراضی ضبط کی گئی ۔ طارق احمد میر رواں برس اپیل سے پہلے ہی زیر حراست ہے ۔ این آئی اے نے میر کی گرفتاری اور جائیداد کی ضبطی کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پرمجاہدین کے لیے کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کی جائیداد کی ضبطی این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت کے حکم پر عمل میں لائی گئی ہے۔