Live Updates

قومی ٹیم سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعدیہ اقبال

ہفتہ 27 ستمبر 2025 12:34

قومی ٹیم   سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعدیہ اقبال
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ٹاپ سپنرز سعدیہ اقبال اور سیدہ عروب شاہ نے ورلڈ کپ کے لیے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم اس بار نمایاں کارکردگی دکھا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سعدیہ اقبال نے اپنےبیان میں کہا کہ میگا ایونٹ کے لیے قومی ٹیم کی تیاری بہترین ہے۔

ورلڈ کپ سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی سیریز کھیلنے سے بیٹرز کو مومنٹم ملا جبکہ باؤلرز نے بھی شاندار کھیل پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوالیفائرز، ٹریننگ کیمپ اور حالیہ سیریز نے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو مزید مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باؤلرز پر مکمل اعتماد ہے اور وہ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

سعدیہ اقبال نے امید ظاہر کی کہ قومی ویمنز ٹیم اس بار سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گی۔ دوسری جانب سیدہ عروب شاہ نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ کھلاڑی مثبت اور ذمہ دارانہ کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ ٹیم مینجمنٹ مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس عالمی معیار کی ٹاپ سپنرز موجود ہیں جو ٹیم کے لیے قیمتی اثاثہ ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی بہترین نتائج کے لیے متحد اور پرعزم ہیں اور شائقین کو ورلڈ کپ میں شاندار کھیل دیکھنے کو ملے گا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات