
بھارتی بورڈ کی شکایت، حارث اور فرحان کا آئی سی سی کے سامنے مضبوط مؤقف، الزامات تسلیم کرنے سے انکار
ہفتہ 27 ستمبر 2025 12:30

(جاری ہے)
پختون روایات میں ایسے ہی سیلیبریشن کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حارث رؤف سے 0-6 کا اشارہ کرنے کے بارے میں پوچھا گیا، تو حارث رؤف نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کے اعتراضات کا پوچھ لیا۔حارث رؤف نے سماعت دوران سوال کیا کہ مجھے بتایا جائے کہ آپ لوگوں کے خیال میں اس کا کیا مطلب ہے۔ حارث رؤف نے ریفری سے سوال کیا کہ 0-6 کا مطلب بتائیں ریفری رچی رچرڈسن اس سوال پر خاموش ہو گئے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ریفری رچی رچرڈسن نے حارث رؤف سے کہا آپ کا اشارہ شاید کسی اور چیز کی طرف تھا جس پر حارث نے کہا کہ آپ بتائیں میں کس چیز کی طرف اشارہ کر رہا تھا ریفری نے حارث سے پوچھا کہ آپ نے اشارہ بار بار کیوں کیا جس پر حارث کا کہنا تھا کہ یہ صرف شائقین کے لیے تھا، اس کے علاوہ کچھ نہیں۔ذرائع کے مطابق الزامات کے حق میں کوئی ثبوت نہیں، حارث رؤف کا تحریری جواب میں بھی یہی موقف رہا۔واضح رہے کہ بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کی شکایت کی تھی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو ای میل کے ذریعے شکایت کی تھی۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے اشتعال انگیز اشارے کرنے پر اعتراض کیا تھا۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے مو?قف اختیار کیا تھا کہ حارث رؤف نے تماشائیوں کے ’کوہلی کوہلی‘ کی آوازیں لگانے پر جیٹ کریش کے اشارے کیے اور 0-6 کا نشان بنایا جبکہ صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچری مکمل ہونے پر گن فائر سیلی بریشن کی۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
دلجیت دوسانجھ کا ایشیا کپ کے حوالے سے بھارتی حکومت کے دوغلے پن پر کڑا طنز
-
محسن نقوی کا حارث رؤف کا جرمانہ اپنی ذاتی جیب سے ادا کرنے کا فیصلہ
-
ایشیا کپ فائنل: بھارت کو کیسے پچھاڑا جا سکتا ہے؟، وسیم اکرم نے گر بتا دیا
-
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف فائنل میں ابھیشیک شرما اور پانڈیا کی شرکت مشکوک
-
قومی ٹیم سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعدیہ اقبال
-
آئی سی سی سے سزا ملنے کے باوجود حارث رؤف کا ایکشن چھا گیا
-
اس بار ٹرافی ہماری ، ایشیا کپ فائنل میں رسائی پرپاکستانی شائقین پُرجوش
-
عرفان پٹھان نے پاکستان کی بولنگ کی تعریف کردی
-
بھارتی بورڈ کی شکایت، حارث اور فرحان کا آئی سی سی کے سامنے مضبوط مؤقف، الزامات تسلیم کرنے سے انکار
-
آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو قصور وار قرار دے دیا
-
ایشیا کپ اورغیر ملکی لیگز کے میچز پر آن لائن جوا کروانے والے تین بکی گرفتار
-
شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش کیخلاف میچ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے پیاروں کے نام کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.