Live Updates

عرفان پٹھان نے پاکستان کی بولنگ کی تعریف کردی

ہفتہ 27 ستمبر 2025 12:30

عرفان پٹھان نے پاکستان کی بولنگ کی تعریف کردی
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلادیش کے خلاف شاندار کامیابی کے بعد سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے پاکستان کی بولنگ لائن کو سراہا۔

(جاری ہے)

عرفان پٹھان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ایشیا کپ کی تاریخ میں پہلی بار بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی اور اس دوران پاکستان کی ٹیم نے خاص طور پر بولنگ کے شعبے میں نمایاں بہتری دکھائی ہے۔نہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے اس پورے ٹورنامنٹ میں اپنی بالادستی ثابت کی ہے اور دوسرے ممالک کے ساتھ فرق واضح دکھائی دیتا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان نے جمعرات کو سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات