سرینگر : ہائیکورٹ نے 2 افراد کی کالے قانون’’پی ایس اے‘‘ کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیدی

ہفتہ 27 ستمبر 2025 13:32

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائیکورٹ نے دو افراد کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کے احکامات دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جسٹس موکشہ کاظمی پر مشتمل ہائیکورٹ کے یک رکنی بنچ نے ضلع کولگام کے رہائشیوں سلال احمد گنائی اور زاہد احمد نائیک کی نظر بندی کالعدم قرار دی۔ سلال احمد کو مئی 2019 جبکہ زائد احمد نائیک کو ستمبر 2024 میں حراست میں لیا گیا تھا۔عدالت نے دونوں کی نظر بندی کے احکامات منسوخ کر کے انتظامیہ کو انہیں فوری طور پر رہا کرنے کے احکامات دیئے۔