
سیلاب متاثرین کےلئے ریلیف اور بحالی کی کارروائیاں تیز کی جائیں. شہبازشریف
متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات کا ہنگامی بنیادوں پر تخمینہ مکمل کیا جائے اور ایک ہفتے میں جامع رپورٹ پیش کی جائے. وزیراعظم کا آن لائن اجلاس سے خطاب
میاں محمد ندیم
ہفتہ 27 ستمبر 2025
15:56

(جاری ہے)
وزیر اعظم ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے فوری بعد ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال اوربحالی کے جاری اقدامات پر زوم پر جائزہ اجلاس طلب کیا اور سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف اور بحالی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کی لپیٹ میں پاکستانیوں کی آواز دنیا تک پہنچائی، پاکستان جیسا ترقی پذیر ملک موسمیاتی تبدیلی سے آنے والی قدرتی آفات سے مسلسل متاثر ہو رہا ہے. انہوں نے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو امداد و بحالی کے آپریشنز کی کڑی نگرانی اور اس حوالے سے باقاعدگی سے جائزہ اجلاس بلانے کی ہدایت کر دی وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو صوبوں اور پی ڈی ایم ایز کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کو مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی. شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب کے بعد فصلوں اور بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ امدادی کاروائیوں و بحالی کیلئے جامع منصوبہ بندی میں آسانی ہو، ایم-5 کے دریائے ستلج میں سیلاب سے متاثرہ حصے کی بحالی کیلئے این ایچ اے اقدامات تیز کرے وزیراعظم کی سیکرٹری مواصلات اور چیئرمین این ایچ اے کو فوری طور پر ایم-5 کے متاثرہ حصے پر پہنچ کر نقصان کے جائزے کی ہدایت کی ، اس موقع پر پانی سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچا ﺅکے حوالے سے تمام تر ضروری اقدامات کرنے کے احکامات بھی جاری کیے. وزیراعظم شہبازشریف نے جائزہ اجلاس میں حکم دیا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں موزوں فصلوں کی کاشت کےلئے بھی خصوصی اقدامات کیے جائیں وزیراعظم نے ویڈیو لنک کے ذریعے سیلابی صورتحال اور جاری امدادی کاروائیوں و بحالی کے اقدامات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں گلگت بلتستان و آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریوں نے بھی شرکت کی. چیئرمین این ڈی ایم نے وزیراعظم کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال اور بحالی کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی، بتایا گیا کہ تقریبا ساڑھے تین لاکھ متاثرہ لوگ امدادی کیمپس و خیمہ بستیوں سے واپس اپنے گھروں کو جا چکے ہیں، سندھ میں اس وقت کچھ کیمپس میں لوگ مقیم ہیں، سیلابی پانی تیزی سے اتر رہا ہے جس کے بعد جلد ان لوگوں کی بھی اپنے گھروں میں واپسی ہوجائے گی اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت پنجاب متاثرین کی بحالی کیلئے مثالی اقدامات کر رہی ہے، اجلاس کو فصلوں کے نقصانات اور کسانوں کی بحالی کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کی گئیں وزیر اعظم نے آئندہ ایک ہفتے میں نقصانات کے جائزے پر ایک جامع رپورٹ طلب کر لی.

مزید اہم خبریں
-
پاکستان تحریک انصاف کے پشاور میں پاور شو کی تیاریاں مکمل، کارکنوں کی آمد جاری
-
کرک میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، 17 خوارج ہلاک‘ 10 زخمی
-
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں 102 ارب روپے سے زائد کی رقم مستحق خاندانوں کو جاری
-
صدرٹرمپ سے ملاقات حوصلہ افزا رہی، امریکا تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میںسرمایہ کاری کیلئے تیار ہے . شہبازشریف
-
بھارت جمہوریت کے لبادے میں سب سے بڑی جھوٹی معلومات پھیلانے والی فیکٹری ہے .پاکستان
-
خیبر پختونخوا میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی، سترہ طالبان جنگجو ہلاک
-
کوٹری بیراج پر پانی میں اضافہ، دیہات پانی میں گھر گئے، دادو میں 3بچیاں ڈوب کر جاں بحق
-
سیلاب متاثرین کےلئے ریلیف اور بحالی کی کارروائیاں تیز کی جائیں. شہبازشریف
-
دعوی نہیں کر سکتا پاکستان میں بہترین جمہوریت ہے . خواجہ آصف
-
جی ایچ کیو حملہ کیس حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا‘عدالت نے آخری 3 گواہان کو طلب کرلیا
-
پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کا چینی شہر شیان میں ایمبیسڈرز کچن کا افتتاح
-
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت،عمران خان کے وکلا اور پراسیکیوٹر کے مابین تلخ کلامی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.