
صدرٹرمپ سے ملاقات حوصلہ افزا رہی، امریکا تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میںسرمایہ کاری کیلئے تیار ہے . شہبازشریف
پا کستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کی قیمت کا مناسب تعین ہوگا، تجارتی معاہدے باہمی مفادات کے تحت ہوں گے،سمندر پار پاکستانیوں نے سال 24-25میں ساڑھے 38 ارب ڈالر ملک بھجوائے،ملکی معاشی صورتحال مائیکرو لیول پر مستحکم ہوچکی ہے . وزیراعظم کی نیوجرسی میں گفتگو
میاں محمد ندیم
ہفتہ 27 ستمبر 2025
16:02

(جاری ہے)
25 میں ساڑھے 38 ارب ڈالر ملک بھجوائے، ملک کی اس وقت معاشی صورتحال مائیکرو لیول پر مستحکم ہوچکی ہے.
دریں اثناءوزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر ، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور پاکستان میں دہشت گردی اسپانسر کیے جانے کا معاملہ اٹھادیا نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے بعد ہوئی اس ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی اور علاقائی امور پر بات کی. وزیراعظم نے زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پرامن حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تلاش کیا جائے وزیراعظم نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں کشیدگی ختم کرنے، امن اور استحکام کےلئے سیکرٹری جنرل کے کردار کی ستائش کی وزیراعظم شہبازشریف نے غزہ میں فوری جنگ بندی کےلئے پاکستان کی بھرپور حمایت کی اور فلسطینی ریاست کے قیام کا رستہ کھولنے پر زور دیا وزیراعظم نے ملٹی لیٹرل ازم کو مضبوط کرنے اور دنیاکو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار پر پاکستان کے عزم کو دہرایا. وزیراعظم نے حالیہ سیلاب سے نمٹنے میں پاکستانی حکومت کے کردار کو سراہنے پر اظہار تشکر کیا اور زور دیا کہ ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا کرنےوالے پاکستان جیسے ممالک کےلئے اضافی فنانسنگ کی جائے اس موقع پر انتونیوگوتریس نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے موثر اور اصولی کردار کو سراہا، وزیراعظم نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے ادھر وزیراعظم شہبازشریف دورہ امریکا مکمل کرکے جنیوا روانہ ہو گئے وزیر اعظم جنیوا میں نوازشریف کی عیادت کریں گے، سابق وزیراعظم کو دورہ امریکا کے حوالے سے آگاہ کریں گے، شہبازشریف جنیوا سے لندن روانہ ہونگے جہاں 3 روز قیام کریں گے.
مزید اہم خبریں
-
صدرٹرمپ سے ملاقات حوصلہ افزا رہی، امریکا تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میںسرمایہ کاری کیلئے تیار ہے . شہبازشریف
-
بھارت جمہوریت کے لبادے میں سب سے بڑی جھوٹی معلومات پھیلانے والی فیکٹری ہے .پاکستان
-
خیبر پختونخوا میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی، سترہ طالبان جنگجو ہلاک
-
کوٹری بیراج پر پانی میں اضافہ، دیہات پانی میں گھر گئے، دادو میں 3بچیاں ڈوب کر جاں بحق
-
سیلاب متاثرین کےلئے ریلیف اور بحالی کی کارروائیاں تیز کی جائیں. شہبازشریف
-
دعوی نہیں کر سکتا پاکستان میں بہترین جمہوریت ہے . خواجہ آصف
-
جی ایچ کیو حملہ کیس حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا‘عدالت نے آخری 3 گواہان کو طلب کرلیا
-
آئی ایم ایف نے پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں کوئی نیا اضافہ نہ کرنے کی شرط رکھ دی
-
لاہور ہائیکورٹ ، سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی درخواست کا عبوری تحریری حکم جاری
-
ملائیشیا نے پاکستان کا ہر مصیبت میں ساتھ دیا جس کو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاک ملائیشیا تجارت کی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف
-
ایران نے تین یورپی ممالک سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا
-
وزیراعظم شہبا شریف کا ضلع کرک میں 17 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.