
دعوی نہیں کر سکتا پاکستان میں بہترین جمہوریت ہے . خواجہ آصف
پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے تحمل پر مبنی عالمی اقدار کی پاسداری کےلئے پرعزم ہے ، سعودی عرب اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ قطر پر اسرائیلی حملے کا ردعمل نہیں ، پانچ دہائیوں کے تعلقات کو باضابطہ طور پرمعاہدے کی شکل دی گئی ہے، سعودی عرب میں ہماری ملٹری بھی ہے امریکا کے ساتھ لین دین کا سلسلہ دلچسپ رہا ہے .وزیر دفاع کی گفتگو
میاں محمد ندیم
ہفتہ 27 ستمبر 2025
15:55

(جاری ہے)
ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہا کہ میں یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ پاکستان میں بہترین جمہوریت ہے مجھے بغیر کسی الزام کے 6ماہ جیل میں رکھا گیا خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والا دفاعی معاہدہ دہائیوں سے جاری تعاون اور تعلقات کا حاصل ہے. وزیر دفاع نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے دفاعی تعلقات 5 سے 6 دہائیوں پر مشتمل ہیں، اس سے پہلے بھی ہماری افواج سعودی عرب میں تعینات ہوتی رہی ہیں اور ایک موقع پر تقریبا 4 ہزار سے 5 ہزار اہلکار تعینات ہوئے تھے اور تاحال سعودی عرب کی سرزمین پر موجود ہیں. ایک سوال کے جواب میں کہ کیا سعودی عرب پاکستان کی نیوکلیر چھتری تلے ہوگا؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ معاہدے کی تفصیل میں جانا نہیں چاہتے خواجہ آصف نے بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ حالیہ معاہدے کا مقصد شراکت داری کو باقاعدہ اسٹرکچر میں ڈھالنا تھا بجائے اس کے کہ کوئی نیا معاہدہ کیا جائے. ان کا کہنا تھا کہ معاہدے میں صرف دفاعی تعلقات کو عملی شکل دی گئی ہے جو ہمارے درمیان طویل عرصے سے قائم تھے، اس سے قبل یہ تعلقات کچھ ٹرانزیکشنز کی بنیاد پر تھے ایک سوال پر خواجہ آصف نے جوہری ہتھیاروں پر پاکستان کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہیروشیما اور ناگاساکی کے بعد کوئی بھی جوہری طاقت ان ہتھیاروں کے استعمال کے حق میں نہیں ہے. وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے تحمل پر مبنی عالمی اقدار کی پاسداری کےلئے پرعزم ہے پاکستان کے اندرونی معاملات اور سیاسی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری جہموریت عروج پر نہیں پہنچی لیکن ہم اس راستے پر ہیں، میں خود بغیر کسی جرم کے 6 ماہ جیل کاٹ چکا ہوں. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے چین اور امریکا سے تعلقات پر کہا کہ چین ہمارا پر اعتماد اور بھروسے لائق پڑوسی ہے جب کہ امریکا کے ساتھ لین دین کا سلسلہ دلچسپ رہا ہے وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ ہر ملک کے اندر ڈیپ اسٹیٹ ہوتی ہے کشمیر وہ زخم ہے، جس سے گزشتہ 78 سال سے خون رس رہا ہے.
مزید اہم خبریں
-
پاکستان تحریک انصاف کے پشاور میں پاور شو کی تیاریاں مکمل، کارکنوں کی آمد جاری
-
کرک میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، 17 خوارج ہلاک‘ 10 زخمی
-
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں 102 ارب روپے سے زائد کی رقم مستحق خاندانوں کو جاری
-
صدرٹرمپ سے ملاقات حوصلہ افزا رہی، امریکا تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میںسرمایہ کاری کیلئے تیار ہے . شہبازشریف
-
بھارت جمہوریت کے لبادے میں سب سے بڑی جھوٹی معلومات پھیلانے والی فیکٹری ہے .پاکستان
-
خیبر پختونخوا میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی، سترہ طالبان جنگجو ہلاک
-
کوٹری بیراج پر پانی میں اضافہ، دیہات پانی میں گھر گئے، دادو میں 3بچیاں ڈوب کر جاں بحق
-
سیلاب متاثرین کےلئے ریلیف اور بحالی کی کارروائیاں تیز کی جائیں. شہبازشریف
-
دعوی نہیں کر سکتا پاکستان میں بہترین جمہوریت ہے . خواجہ آصف
-
جی ایچ کیو حملہ کیس حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا‘عدالت نے آخری 3 گواہان کو طلب کرلیا
-
پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کا چینی شہر شیان میں ایمبیسڈرز کچن کا افتتاح
-
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت،عمران خان کے وکلا اور پراسیکیوٹر کے مابین تلخ کلامی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.