مقبوضہ لداخ، مقامی رہنما سونم وانگچک اشتعال انگیزی کے الزام میں گرفتار، انٹرنیٹ سروس معطل

ہفتہ 27 ستمبر 2025 17:19

لداخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)قابض بھارتی حکومت نے مقبوضہ لداخ میں ریاستی حیثیت کے مطالبے پر پرتشدد مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ کر کے مقامی رہنما اور ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم وانگچک کو قومی سلامتی ایکٹ کے تحت اشتعال انگیزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، وانگچک کو گرفتار کر کے جودھ پور جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔مودی سرکار کا کہنا تھا کہ سونم وانگچک کی تقاریر اور بھوک ہڑتال کی کال نے حالات کو مزید بگاڑا۔دوسری جانب بھارتی حکام نے دو دن کے لیے لداخ میں تعلیمی ادارے بھی بند کر کے لیہہ میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ۔