ٰسرکاری حکام کو ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست کا تحریری حکم جاری

ہفتہ 27 ستمبر 2025 19:40

m لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے پنجاب کی بیوروکریسی اور پولیس آفیشنلز کو ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل راجہ عبد الجبار پیش ہوئے، درخواست گزار نے سرکاری اہلکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ذاتی تشہیر کو چیلنج کیا، درخواست گزار کے مطابق بیوروکریسی سرکاری وسائل کا استعمال کرکہ سوشل میڈیا پر ذاتی تشہیر کر رہی ہے، عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت دیگر فریقین کو شق وار جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی، تمام فریقین پندرہ روز میں جواب جمع کرائیں۔