Live Updates

کولمبیا کے صدر کا اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی فورس بنانے کا مطالبہ

امریکی فوجیوں سے بھی انسانیت کے لیے کھڑے ہونے کی اپیل، امریکا نے ویزا منسوخ کر دیا

اتوار 28 ستمبر 2025 14:10

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء) کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ ایک ایسی عالمی فورس تشکیل دی جائے جو امریکی فوج سے بھی بڑی ہو۔نیویارک میں فلسطین کے حق میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر نے کہا کہ عالمی فورس کا مقصد انسانیت کا تحفظ ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امریکی فوجیوں سے بھی کہا کہ وہ ٹرمپ کے احکامات نہ مانیں اور انسانیت کے لیے ہتھیار اٹھائیں۔امریکا نے کولمبیا کے صدر کے خطاب کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے ان کا ویزا منسوخ کر دیا۔ تاہم وطن واپسی پر صدر پیٹرو نے کہا کہ وہ دنیا کے ایک آزاد شہری ہیں، صرف کولمبیا ہی نہیں بلکہ یورپی شہریت بھی رکھتے ہیں، اس لیے امریکا جانے کے لیے انہیں صرف سفری اجازت نامہ درکار ہوگا۔
Live غزہ امن معاہدہ سے متعلق تازہ ترین معلومات