سوات ٹریفک پولیس کی تجاوزات کے خلاف کارروائی

اتوار 28 ستمبر 2025 15:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) پشاور، سوات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان اورایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر منگورہ شہرکے مختلف تجارتی مراکز پرغیرقانونی تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ٹریفک وارڈن پولیس سوات کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران مختلف بازاروں میں تجاوزات کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے، ٹریفک پولیس نے شہرکو تجاوزات سے پاک کرنے کی خاطرشہرکے مصروف ترین بازارمیں کارروائی کی۔ اس موقع پرایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان نے واضح کیا کہ شہر بھرسےغیرقانونی تجاوزات میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔