ٹ*فردوس عاشق اعوان ایشیا کپ کے فائنل سے قبل موٹیویشنل اسپیکر بن گئیں

اتوار 28 ستمبر 2025 17:45

]سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2025ء) سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان ایشیا کپ کے فائنل سے قبل موٹیویشنل اسپیکر بن گئیں۔فردوس عاشق اعوان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کے بڑے میچ سے پہلے قومی کرکٹرز اور بالرز کو کچھ مشورے دیئے ہیں۔انہوں نے صائم ایوب کو مخاطب کر کے جارحانہ بیٹنگ کا مشورہ دیا اور کہا کہ تمہارے اندر بہت پوٹینشل ہے، ابھی سردیاں نہیں آئیں کہ تم انڈے کھاؤ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پہلی گیند پر آؤٹ ہونا تمہاری شان کے خلاف ہے اور ہماری بھی بے عزتی ہے، ذہنی طور پر اس دباؤ سے باہر نکلو اور اپنا نیچرل گیم کھل کر کھیلو۔سابق وفاقی وزیر نے صاحبزادہ فرحان کو پہلا اوور سنبھل کر اور سیدھی شاٹ نہ کھیلنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے وکٹ کیپر محمد حارث کو بھی مشورہ دیا اور کہا کہ ہر گیند چھکے لگانے والی نہیں ہوتی، گیند کو میرٹ پر کھیلو اور آخری اوور تک جاؤ۔ ٹیم میں پوٹینشل ہے، پہلی بال پر رسک لینے کے بجائے آخری اوور میں رسک لو۔