سوات، دریائے سوات میں غیر قانونی کھدائی پر کارروائی، ڈمپر اور ایکسکویٹر ڈرائیور گرفتار

اتوار 28 ستمبر 2025 17:55

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)دریائے سوات میں غیر قانونی کھدائی پر عائد پابندی کے تناظر میں اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ لقمان خان نے گزشتہ رات دریائے سوات کے کنارے گشت کیا۔

(جاری ہے)

گشت کے دوران ایک ڈمپر ڈرائیور اور ایک ایکسکویٹر ڈرائیور کو غیر قانونی کھدائی میں ملوث پائے جانے پر دفعہ 188 تعزیراتِ پاکستان کے تحت گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا۔