سامبا سیکٹر میں مبینہ ڈرون کی اطلاع موصول ہونے کے بعد بی ایس ایف کی تلاشی کارروائی شروع

اتوار 28 ستمبر 2025 18:00

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی قابض انتظامیہ کی سرحدی سکیورٹی فورس (BSF) نے اتوار کے روز ریمبیر گڑھ سیکٹر میں تلاشی آپریشن شروع کیا جب ورکنگ باؤنڈری کے نزدیک مبینہ ڈرون سرگرمی کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ صبح کے ابتدائی اوقات میں کرالیان گاؤں میں ڈرون کی مشکوک حرکت دیکھی گئی جو ریمبیرگڑھ پولیس اسٹیشن کے علاقے میں واقع ہے۔ اس الرٹ کے بعد بی ایس ایف نے علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کردی ہے ۔