ہاکی کو فروغ دینا ضروری،شہداہاکی فائونڈیشن کا قیام خوش آئند ہے،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سرگودھا

اتوار 28 ستمبر 2025 19:20

سرگودھا -28 ستمبر (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سرگودھا صائمہ منظور نے کہا ہے کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اس کا فروغ بہت ضروری ہے ۔ کھیل کا میدان ہمیں نظم و ضبط اور اخلاقی تربیت سکھاتا ہے ۔ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لیے کھیل کے میدان سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار اُنھوں نے شہداءہاکی فائونڈیشن کے زیر اہتمام تقسیم ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم، فیاض ہنجرا، عامر ملک، محمد بشیر، حافظ محمد طاہر،ملک سرفراز،ملک فیصل،ارشد چوہان،عالمگیر،جاوید ٹوانہ،ممتاز الٰہی اور دیگر بھی موجو دتھے۔ صائمہ منظور نے کہا کہ شہداءہاکی فائونڈیشن کا قیام خوش آئند ہے ۔

(جاری ہے)

طالب علموں کی کھیلوں میں شمولیت کے مثبت نتائج جلد ہمارے سامنے ہوں گے۔ صحت مند اذہان کے لیے صحت مند جسموں کا ہونا بہت ضروری ہے ۔

کھیل اچھی صحت اور اچھے ذہن کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ سرگودھا کھیلوں کے اعتبار سے بہت مقبول ہے ۔ قومی مقابلوں میں یہاں کے کھلاڑیوں نے بہت شہرت حاصل کی۔ اس موقع پر پنجاب ہاکی کلب اور علی عامرہاکی کلب کے مابین ہاکی میچ کھیلا گیاجو پنجاب کلب نے تین کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا۔ قبل ازیں پنجاب یوتھ ہاکی اکیڈمی اور علی عامر یوتھ ہاکی اکیڈمی کے درمیان میچ ہوا جو کہ پنجاب یوتھ ہاکی اکیڈمی نے ایک ، صفرکے مقابلے سے جیت لیا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں اور زندگی کے مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دینے والوں کو میڈل دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :