اپنی بیوی کے ساتھ تصویر نہیں لگائوں گا کیونکہ میرا مذہب اسکی اجازت نہیں دیتا، اذان سمیع

نکاح ایک خوبصورت بندھن ہے جس کے احترام کا مطلب یہ بھی ہے کہ بیوی کو پردے میں رکھا جائے، گلوکار

پیر 29 ستمبر 2025 10:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)پاکستانی گلوکار و اداکار اذان سمیع خان نے کہا ہے کہ میں اپنی اہلیہ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کروں گا کیونکہ میرا مذہب اس کی اجازت نہیں دیتا۔حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اذان سمیع خان نے اپنے نکاح اور ازدواجی زندگی کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا۔ اذان سمیع خان کا کہنا تھا کہ نکاح ایک خوبصورت بندھن ہے اور اس کے احترام کرنے کا مطلب یہ بھی ہے کہ بیوی کو حیا اور پردے میں رکھا جائے۔

(جاری ہے)

اذان سمیع خان کے اس بیان نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے، ان کے مطابق نکاح جیسے مقدس رشتے میں نجی زندگی کی پرائیویسی، احترام اور مذہبی اقدار کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے۔یاد رہے کہ ازاں سمیع خان پاکستان چھوڑ کر بھارت میں مقیم ہونے والے معروف گلوکار عدنان سمیع خان کے بیٹے ہیں، جبکہ انکی والدہ زیبا بختیار بھی پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں۔31 سالہ میوزک کمپوزر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اذان سمیع خان نے 20 برس کی عمر میں اپنی بچپن کی سہیلی صوفیہ بلگرامی سے شادی کی تھی، ان کے دو بچے ابراہیم اور لیلی ہیں۔اذان سمیع خان اور صوفیہ کے درمیان 2022 میں علیحدگی ہو گئی تھی۔