احمدپورشرقیہ ،گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات شراب واسلحہ ناجائز برآمد

پیر 29 ستمبر 2025 16:42

احمدپورشرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس نےسماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 13ملزمان گرفتار کر لئے اور بھاری مقدار میں شراب، منشیات اور اسلحہ ناجائز برآمد کر لیا۔ ڈی پی اومحمد حسن اقبال نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن منشیات سے پاک پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اومحمد حسن اقبال کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ صدر بہاولپور،نوشہرہ جدید اور تھانہ صدر یزمان پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف بھرپورکارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 04ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 200لیٹر شراب اور01عدد چالوبھٹی برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

اسی طرح تھانہ سول لائنز، سٹی احمد پور شرقیہ،ڈیرہ نواب صاحب،نوشہرہ جدید اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 06ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 03کلو 890گرام چرس اور220گرام کرسٹل آئس برآمد کرلی۔جبکہ اسلحہ ناجائز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ مسافرخانہ اور تھانہ صدر یزمان پولیس نے03ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 01عدد پسٹل 30بور،01عدد ریوالور32اور 01عدد بندوق 12بوربرآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔\378