Live Updates

پاکستان کرکٹ بہتری کیلئے گراس روٹ کرکٹ کو مضبوط بنانا چیرمین پی سی بی کی پالیسی ہے ، سابق ٹیسٹ کرکٹراسد شفیق

پیر 29 ستمبر 2025 22:48

پاکستان کرکٹ بہتری کیلئے گراس روٹ کرکٹ کو مضبوط بنانا چیرمین پی سی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے گراس روٹ کرکٹ کو مضبوط بنانے چیئرمین پی سی بی کی اولین ترجیح ہے پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول پہلا قدم ہے ،مستقبل کے اسٹار کھلاڑی انہیں میں سے ملیں گے،یہ پروگرام ہم سب کو ملکر کامیاب بنانا ہوگا،ان خیالات کا اظہار سابق ٹیسٹ کرکٹر چیئرمین وومن ونگ و ممبر سلیکشن کمیٹی پی سی بی اسد شفیق نے پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول کرکٹ تقریب تقسیم کرکٹ کٹ اور کٹ بیگ کراچی ریجن کے اسکولز آفیشلز اور کھلاڑیوں سے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے دی گئی سہولیات کا کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا اور وہ اس ٹورنامنٹ سے اپنی کارکردگی بہتر بنا سکتے ہیں،اس موقعہ پر کوآرڈینیٹر پی سی بی راحت علی شاہ ،سینئر مینجر ایچ پی سی، سعد منظورچودھری،اسسٹنٹ مینجر ساجد صدیقی جوائنٹ سیکرٹری کراچی ریجن توصیف صدیقی ،کوارڈینیٹر کراچی ریجن اعظم خان ہیڈ کوچ کراچی ریجن اقبال امام،اسسٹنٹ کوچ طاہر محمود،کوچ اویس رحمانی،کوچ واجد علی،بھی موجود تھے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات