ض*بھارتی جیل سے پاکستانی شہری راقیب بلال رہا، واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپسی

-پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے سفارتی کامیابی، بھارت نے راقیب بلال کو واپس بھیج دیا

پیر 29 ستمبر 2025 22:50

)نئی دہلی(آن لائن) بھارت میں قید ایک پاکستانی شہری راقیب بلال کو اٹاری واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔ نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ رہائی حکومت پاکستان کے وڑن کے مطابق عمل میں لائی گئی ہے اور ہائی کمیشن بھارتی جیلوں میں موجود تمام پاکستانی قیدیوں کی واپسی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ راقیب بلال کو بھارتی حکام نے رہا کر دیا ہے اور وہ پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں۔ یاد رہے کہ جولائی میں پاکستان اور بھارت کی وزارت خارجہ کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا تھا جس کے تحت پاکستان نے بھارت کو 246 بھارتی قیدیوں کی فہرست فراہم کی تھی جن میں 53 سویلین اور 193 ماہی گیر شامل تھے جبکہ بھارت نے 463 پاکستانی قیدیوں کی فہرست پاکستان کے حوالے کی تھی جن میں 382 سویلین قیدی اور 81 ماہی گیر شامل تھے۔

(جاری ہے)

قیدیوں کی یہ فہرستیں دونوں ممالک کے درمیان 1988 میں طے پانے والے قونصلر معاہدے کے تحت ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو باقاعدگی سے شیئر کی جاتی ہیں۔ مئی 2025 میں وزارت خارجہ نے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا تھا کہ دنیا بھر کی مختلف جیلوں میں مجموعی طور پر 23 ہزار 456 پاکستانی قید ہیں جن میں سب سے زیادہ یعنی 12 ہزار 156 قیدی سعودی عرب میں موجود ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 292 پاکستانی قید ہیں جو کہ کسی بھی ملک میں قید پاکستانیوں کی دوسری بڑی تعداد ہے۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کی قونصلر رسائی، قانونی معاونت اور وطن واپسی کو ممکن بنانے کے لیے حکومت تمام ضروری سفارتی اقدامات کر رہی ہے۔ راقیب بلال کی رہائی کو پاکستان کی سفارتی کوششوں کی ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے جس سے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے عمل میں بہتری کی امید کی جا سکتی ہی