Live Updates

کپل دیو کا پاک بھارت تنازعات بات چیت سے حل کرنے کا مطالبہ

ہمیں بڑے بھائی کی حیثیت سے مسائل حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے : سابق بھارتی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 30 ستمبر 2025 11:37

کپل دیو کا پاک بھارت تنازعات بات چیت سے حل کرنے کا مطالبہ
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 ستمبر 2025ء ) بھارتی کرکٹ ٹیم کو 1983ء میں پہلا ورلڈکپ جتوانے والے کپتان کپل دیو نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کو بات چیت سے حل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 66 سالہ کپل دیو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت پڑوسی ہیں اور انہیں اچھے پڑوسی ہونا چاہیے، آگے بڑھنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ بات چیت کی جائے۔

(جاری ہے)

 
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بڑے بھائی کی حیثیت سے مسائل حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، جو ہوا اسے بھول کر بہتر کل کے لیے دونوں ملکوں کو بات چیت سے مسائل حل کرنے چاہئیں۔ 
خیال رہے کہ ایشیا کپ 2025ء میں جہاں کئی دلچسپ میچز ہوئے وہیں یہ پورا ٹورنامنٹ مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کی نذر ہوگیا اور ہاتھ ملانے سے شروع ہونے والا تنازع بھارتی ٹیم کی فتح کے باوجود خالی ہاتھ میدان سے رخصتی پر ختم ہوا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات