Live Updates

دنیا نے دیکھ لیا جنگ میں سکور بورڈ 0-7 ہوتا ہے، شاہد آفریدی کا مودی کو جواب

پاکستان نے ہمیشہ جنگ کو کھیل سے دور رکھا اور سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا، یہی فرق واضح ہے : سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 30 ستمبر 2025 11:22

دنیا نے دیکھ لیا جنگ میں سکور بورڈ 0-7 ہوتا ہے، شاہد آفریدی کا مودی کو ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 ستمبر 2025ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی فتح پر مودی کے بیان پر کرارا جواب دیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ پر مودی نے ایشیا کپ کی جیت کو آپریشن سندور سے جوڑتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بھارت کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ 
شاہد آفریدی نے مودی کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہاں حقیقت اور فرق بہت واضح ہے، ہم (پاکستان) نے ہمیشہ اسپورٹس مین شپ کے ساتھ مقابلہ کیا اور کھیل سے جنگ کو ہمیشہ دور رکھا۔

انہوں نے لکھا کہ مگر اب دنیا نے دیکھا لیا کہ جب جنگ ہوتی ہے تو اسکور بورڈ 0-7 ہوتا ہے‘۔
 
اسی کے ساتھ آفریدی نے مودی کیلیے ہیش ٹیگ استعمال کیا جس کا مطلب بڑے آفس میں چھوٹا آدمی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں آفریدی نے مودی کی دقیانوسی اور انتہا پسند سوچ کو بنیاد بناکر ان کے بطور وزیراعظم عہدے کی طرف اشارہ کیا ہے۔ 

خیال رہے کہ کھیل کو سیاست سے داغدار کرنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپوزیشن جماعت کانگریس کی بھی سخت تنقید کا سامنا ہے۔

 
ایشیا کپ کی جیت کو آپریشن سندور سے جوڑنے پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ 
کانگریس رہنما اتل پٹیل نے کہا کہ کھیل کو جنگی بیانیے سے ملانا ناقابل قبول ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا مودی کو خارجہ پالیسی اور سفارت کاری کی کوئی سمجھ ہے؟۔ 
بھارتی اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا اگر میچ کھیلا تو کھیل کی روح کے ساتھ کھیلنا چاہیے تھا، نہ کہ اسے جنگی پروپیگنڈے میں بدلنا چاہیے تھا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات