Live Updates

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

صائم ایوب ڈراپ، امام الحق کی واپسی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 30 ستمبر 2025 11:03

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 ستمبر 2025ء ) قومی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے خلاف 12 اکتوبر سے شروع ہونے والی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ پہلے ٹیسٹ کے آغاز سے قبل سکواڈ کو مزید چھوٹا کیا جائے گا۔ 
شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ تین ان کیپڈ کھلاڑیوں آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

 
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 ​​کی چیمپئن جنوبی افریقہ اور پاکستان کے مابین پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان سے ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ 
2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد 28 اکتوبر سے 8 نومبر تک تین ٹی ٹونٹی اور اتنے ہی ون ڈے کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وائٹ بال سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان وقت آنے پر کیا جائے گا۔ 
پری سیریز کیمپ کے لیے کھلاڑی ریڈ بال کے ہیڈ کوچ اظہر محمود اور این سی اے کوچز کی زیر تربیت آج سے 8 اکتوبر تک تربیت حاصل کریں گے۔ 
حال ہی میں ختم ہونے والے ایشیا کپ ٹی ٹونٹی میں شامل کھلاڑی 4 اکتوبر کو اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔ 

پاکستانی سکواڈ: 
شان مسعود (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، آصف آفریدی، بابر اعظم، فیصل اکرم، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نعمان علی، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، ساجد خان، سلمان علی آغا،سعود شکیل اور شاہین آفریدی۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات