Live Updates

ایشیا کپ فائنل میں شکست : قومی کرکٹرز رات گئے وطن واپس پہنچ گئے

قومی کرکٹرز رات گئے دبئی سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 30 ستمبر 2025 10:46

ایشیا کپ فائنل میں شکست : قومی کرکٹرز رات گئے وطن واپس پہنچ گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 ستمبر 2025ء ) ایشیا کپ ٹی ٹونٹی 2025ء میں شرکت کے بعد پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے۔
قومی کرکٹرز رات گئے دبئی سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پہنچے۔ 
لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان سلمان علی آغا، فہیم اشرف، حسن علی اور سلمان مرزا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نویں مرتبہ ایشیا کپ جیت لیا ہے۔ 
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت فائنل دبئی میں کھیلا گیا، فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان کی پوری ٹیم 146 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، جواب میں بھارت نے ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات