معین ریاض قریشی پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر

حافظ فرحت عباس ڈپٹی قائد حزب اختلاف ہوں گے

منگل 30 ستمبر 2025 15:01

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)معین ریاض قریشی کو پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر کر دیا گیا۔جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کے مطابق سابق قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر اپنا مقدمہ لڑ رہے ہیں، ملک احمد خان بھچرکوپوری پی ٹی آئی کی تائید حاصل ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی میں معین قریشی قائد حزب اختلاف ہوں گے، حافظ فرحت عباس ڈپٹی قائد حزب اختلاف ہوں گے۔