کلرسیداں ، نواحی علاقے یو سی کنوھا میں سوئی گیس کا بڑا منصوبہ

منگل 30 ستمبر 2025 23:35

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) کلرسیداں کے نواحی علاقے یو سی کنوھا میں سوئی گیس کا بڑا منصوبہ مکمل ہوا، تیسرا ٹی بی ایس نصب کر دیا گیا ہے۔عوامی سہولت کے لیے راجہ صغیر احمد کی بھرپور کاوشیں سوئی ناردرن گیس کمپنی نے یونین کونسل کنوھا میں گیس کی فراہمی کے نظام کو مزید مؤثر اور مستحکم بنانے کے لیے تیسرا ٹی بی ایس (TBS) سسٹم موہڑہ وینس میں نصب کر دیا۔

اس موقع پر فوکل پرسن چوہدری شاہد گجر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سوئی گیس نے کنوھا اور چوآخالصہ میں اگلے مرحلے کے لیے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کے مقصد سے ٹی بی ایس کی تنصیب کا عمل تیز کر دیا ہے۔ کنوھا کے بعد چوآخالصہ اور ٹکال میں بھی یہ جدید نظام نصب کیا جائے گا تاکہ گیس کا پریشر بہتر ہو اور صارفین کو بلاتعطل سہولت میسر آسکے۔اس اہم منصوبے میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کی مسلسل محنت اور کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔عوامی نمائندوں اور شہریوں نے اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا ۔\378