Live Updates

ْپی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول کرکٹ چیمپئن کراچی ریجن میں گریس اکیڈمی کی کامیابی

منگل 30 ستمبر 2025 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول کرکٹ چیمپئن کراچی ریجن میں دارالعلوم کورنگی گرانڈ پر کھیلے گئے میچ میں گریس اکیڈمی لرننگ سیکنڈری اسکول نے کراچی گرامر اسکول کو باآسانی 268رنز سے شکست دیدی۔

(جاری ہے)

پہلے بیٹگ کرتے ہوئے گریس اکیڈمی آف لرننگ سیکنڈری اسکول کی ٹیم نے مقررہ چالیس اوورز میں دس وکٹوں کے نقصان پر 375 رنز بنائے ،مسعود علی اور محمد بلال نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا،مسعود علی نے شاندار سنچری 155رنز اسکور کئے ان کی اننگ میں 7 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے جبکہ محمد بلال نے 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 83 رنز اسکور کیے جبکہ عون عباس 40 رنز بناکر نمایاں رہے ،کراچی گرامر اسکول کی جانب سے علی حیدر نے 52/3 زید نظیر نے 47/2 وکٹیں حاصل کیں،جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی گرامر اسکول کی پوری ٹیم 31 اوورز میں صرف 111 رنزبناکر آٹ ہوگئی ،گریس اکیڈمی آف لرننگ سیکنڈری اسکول کی جانب سے محمد خان نی27/5 کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ ارشمان ریاض اور محمد حسن نے بالترتیب 27/2, 5/2 وکٹیں حاصل کیں ،مسعود علی پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات