ش*چینی صدر سمیت پارٹی اور قومی رہنماؤں کی قومی یوم شہداء کی تقریب میں شرکت

منگل 30 ستمبر 2025 20:35

iبیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2025ء) رواں سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ ہے۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق منگل کی صبح قومی یوم شہدائ کے موقع پر عوامی ہیروز کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کی تقریب بیجنگ کے تھیان آن من اسکوائر میں پروقار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں چینی صدر شی جن پھنگ اور دیگر پارٹی و قومی رہنما شریک ہوئے۔

تقریب کیآغاز پرتمام حاضرین نے قومی ترانہ پڑھا اور خاموشی سے کھڑے ہو کر چینی عوام کی آزادی کی جدوجہد اور جمہوریہ کی تعمیر میں بہادری سے اپنی جان قربان کرنے والے شہدائ کے لئیعقیدت کا اظہار کیا۔ اس کے بعد شی جن پھنگ اور دیگر پارٹی اور ریاستی رہنماؤں نے عوامی ہیروز کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور خراج عقیدت پیش کیا