پینٹاگون کا عراق میں فوجی مشن کم کرنے کا اعلان

امریکی فوج میں داڑھی بڑھانے پر پابندی ہوگی،وزیردفاع

بدھ 1 اکتوبر 2025 14:05

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)پینٹاگون کی جانب سے عراق میں فوجی مشن کم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔پینٹاگون کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشنز کی منتقلی داعش کے خلاف جنگ میں کامیابی کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ امریکا میں بھاری بھرکم موٹی توندوں والے جنرلز کا دور گیا، ترقیاں کوٹے پر نہیں میرٹ پر ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوج میں داڑھی بڑھانے پر پابندی ہوگی، جو نئے ایجنڈے کی حمایت پر تیار نہیں ہیں وہ فوجی مستعفی ہو جائیں۔ورجینیا میں میرین کور بیس میں جرنیلوں اور ایڈمرلز سے خطاب کے دوران پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ احمق سیاسی رہنمائوں نے غلط سمت متعین کی اور امریکا رستے سے بھٹک گیا۔