Live Updates

مرکزی مسلم لیگ کراچی کی بڑی امدادی کھیپ سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی

بدھ 1 اکتوبر 2025 15:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ جماعت کی جانب سے مزید امدادی سامان کی بڑی کھیپ لودھراں اور اس کے گردونواحی علاقوں میں پہنچائی گئی، جہاں متاثرہ خاندانوں میں اشیائے خورونوش، کپڑے اور دیگر ضروری سامان تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر ندیم اعوان نے کہا کہ جماعت پہلے روز سے سیلاب متاثرین کی خدمت میں مصروف ہے اور کراچی سے روزانہ کی بنیاد پر امدادی کھیپ روانہ کی جارہی ہیں تاکہ کسی متاثرہ خاندان کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ متاثرین کی مکمل بحالی اور ضروریات زندگی کی فراہمی تک ہم ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

(جاری ہے)

کراچی کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے خوراک اور ملبوسات کے ساتھ ساتھ زندگی کو آسان بنانے والی اشیا بھی شامل کی گئیں۔ ان میں گیس سے بھرے سلینڈر، چولہے، سولر پلیٹیں، بیٹریاں، پنکھے اور لائٹیں تقسیم کی گئیں تاکہ متاثرہ خاندان بجلی اور ایندھن کی کمی کے باوجود معمولات زندگی جاری رکھ سکیں۔بچوں کے لیے بھی خصوصی طور پر کھلونوں کی ایک بڑی کھیپ روانہ کی گئی تاکہ مشکل حالات میں بھی ان کے چہروں پر خوشی اور امید کی کرن جگائی جاسکے۔ مرکزی مسلم لیگ کا عزم ہیکہ خدمتِ انسانیت کا یہ سفر متاثرین کی مکمل بحالی تک جاری رہے گا۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات