پولیو وائر س کیسز میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے ، ڈاکٹر حاجی حنیف طیب

بدھ 1 اکتوبر 2025 15:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ اورپولیوکے خاتمہ کیلئے روٹری علماء کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے سندھ میں پولیو وائرس کے دونئے کیسزکی تصدیق پر تشویش کااظہارکیایہ کیسزبدین اورٹھٹھہ میں رپورٹ ہوئے۔ڈاکٹرحاجی حنیف طیب نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( NIH) اس رپورٹ پر2025میں اب تک پولیو کیسزکی تعداد29ہوگئی ہے جن میں سے 18خیبرپختونخوا،9سندھ ،پنجاب اورگلگت بلتستان میں ایک ایک کیس شامل ہے لمحہ فکریہ قراردیا۔

ڈاکٹرحاجی حنیف طیب نے وفاقی محکمہ صحت کاانکشاف پر گذشتہ ماہ ستمبر میں انسدادپولیو مہم میں 35ہزاروالدین نے بچوں کوویکسین پلانے سے انکارکیاجن میں 34ہزارسے زائد والدین کا تعلق کراچی سے ہے انہوںنے والدین کی جانب سے پولیوکے قطرے نہ پلانے پرافسوس ناک عمل قراردیااورکہاکہ ایسے والدین اپنے بچوں کامستقبل تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ وسروں کے بچوں کی صحت کے لئے خطرہ بن رہے ہیں موجودہ صورت حال میں وفاقی وصوبائی حکومتوں اورمتعلقہ شعبوں کے ذمہ داران کو علمائے کرام اورسماجی اداروں کیساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے والدین کو احساس ذمہ داری دلانے اور پولیوقطرے پلانے کی اہمیت کے متعلق آگاہی مہم چلانے کی ضرورت پر زوردیا۔

متعلقہ عنوان :