فیصل آباد،شہر اور گردونواح میں چوری ، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

بدھ 1 اکتوبر 2025 17:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2025ء)شہر اور گردونواح میں چوری ، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ،130سے زائدوارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے‘ درجنوں شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیاپولیس وارداتوں کو کنٹرول کرنے بری طرح ناکام ۔ آن لائن کے مطابق زرعی یونیورسٹی کے قریب احمد سے قیمتی فون، جھنگ روڈ پر کامران سے موٹر سائیکل‘ نقدی وفون، چوہڑماجرا چوک کے قریب زوار سے 50ہزار روپے‘ طلائی چین چھین لی‘ اچکیرہ کے قریب وسیم عباس سے 75ہزار وفون، باغ والی آبادی کے قریب کامران کی شاپ سے لاکھوں کی ڈرائی بیٹریاں چوری، ڈھیرہ سائیں قبرستان کے قریب ندیم سے نقدی وفون چھین لیا،حلوائیاں والا روڈ پر اویس سی7ہزار و فون، سائیانوالہ کے قریب شاہد سی20ہزار و فون، پیپلز کالونی نمبر1کے عدنان انور سے نقدی، طلائی انگوٹھی، فتح آباد کے قاسم سے 75ہزار وفون، النجف کالونی کے مظہر سے جھپٹا مار کر فون، ایکسپریس وے گٹ والا کے قریب افضل سی12ہزار چھین لیے،طارق آباد کے نوید سے نقدی و فون، تیزاب مل چوک میں رحیم گل سے نقدی وفون، بابا فرید روڈ پر افتخار سی10ہزار و فون، جڑانوالہ پنجاب کالج کے باہر علی عثمان سی7ہزار و فون، نعمت کالونی کے اکرم سے نقدی و فون، پیپلز ٹائون کے طاہر سے جھپٹا مار کر فون، 52ج ب ملاں پور کے سخاوت علی سے ٹریکٹر چھین لیا،49ج ب کے بشارت کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، رحمان پورہ کے بلال حیدر سی20ہزار و فون، 125ر۔

(جاری ہے)

ب کے توقیر کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، سرور ساہی روڈ پر محمد علی سی10ہزار و فون، خانوآنہ کے زبیر کے گھر کے باہر سی2بکرے چوری، 215ر۔ب کے توحید احمد سے نقدی وفون، ستیانہ روڈ پر حلیمہ سعدیہ سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، نڑ والا بنگلہ کے افتخار کی شاپ سے سامان چوری، 72ج ب کے کاشف سی4ہزار وفون، 275 ج ب کے سجاد علی سے موٹر سائیکل‘ نقدی وفون، 66ج ب کے حسنین رضا سے 1لاکھ روپے و فون، مظفر کالونی کے راشد کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، 245ر۔

ب کے طارق سے موٹر سائیکل و فون، ستیانہ روڈ پر قمر زمان سے جھپٹا مار کر فون، بٹالہ کالونی کے عزیز احمد سے لیپ ٹاپ نقدی، گیلانی چوک کے قریب ڈلیوری بوائے علی رضا سے پیزا چھین لیا،257ر۔ب کے سرور کی حویلی سے بکرے، بھرالہ موڑ پر تنویر صدیق سے 30ہزار و فون، 77گ ب کے وسیم سے جھپٹا مار کر فون، 147گ ب کے راشد علی سے 1لاکھ روپے و فون، 216ر۔ب کے مجاہد سی28ہزار و فون،153ر۔

ب کے ظہیر کی حویلی سے مویشی چوری، 409گ ب کے عابد علی سے موٹر سائیکلیں نقدی، 411گ ب کے رجب علی سے نقدی وفون، 408گ ب کے مسعود سی2لاکھ و فون،543گ ب کے شہامند کے ڈیرہ سے قیمتی بکرا چوری، گڑھ کے علاقہ اقبال کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، 407گ ب کے شہباز سے نقدی و فون، 477گ ب کے آصف سی47ہزار و فون،211گ ب کی صفیہ بی بی کے گھر سے 47ہزار، بھاری مالیت کا سامان چوری اور دیگر وارداتوں کے دورا ن لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔

علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے مبشر رفیق، چنیوٹ بازار سے حنیف، ضلع کچہری سے زین، امین پارک سے بابر، شہباز ٹائون کے شہباز، گرونانک پورہ کے مدثر، حسین آباد کے ارشد، ریکس سٹی سے منور اقبال، سلطان ٹائون کے الماس،158ر۔ب کے ارشد، 153ر۔ب کے امان اللہ،225ر۔ب کے طاہر مشتاق، نواز شریف پارک سے احسان، ملاں پور کے ولید، سٹی جڑانوالہ سے ظہور احمد،235گ ب کے شہزاد، 607گ ب کے رشید احمد، سمندری کے افضال سے موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔