میلسی پولیس کی شاندار کارکردگی، ڈی پی او نے ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور انعام سے نوازا

بدھ 1 اکتوبر 2025 17:48

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) وہاڑی پولیس کی جانب سے تھانہ صدر میلسی کی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹس اور انعام سے نوازا گیا۔ دو روز قبل تھانہ صدر میلسی کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران 26 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور 5 مقدمات میں اشتہاری بین الاضلاعی ڈکیت ہلاک ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کی اس کامیاب کارروائی کے بعد علاقے میں امن و امان کی فضا مزید بہتر ہوئی اور عوام میں احساس تحفظ اجاگر ہوا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد افضل نے ایس ڈی پی او سرکل میلسی سعید احمد سیال کو تعریفی سند پیش کی، جبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر میلسی زعیم برلاس اور ان کی ٹیم کے اہلکاروں کو سرٹیفکیٹس دے کر شاباش دی۔ ڈی پی او نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکاروں کو ہمیشہ حوصلہ افزائی ملے گی۔\378