نصیر آباد کے علاقہ میں خنجر کے وار سے شہری قتل،دوسرا ملزم بھی گرفتار

بدھ 1 اکتوبر 2025 17:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) تھانہ نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل خنجر کے وار سے شہری کو قتل کرنے والے دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے سابقہ رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ واردات کی تھی، جبکہ ایک شریکِ ملزم کو قبل ازیں گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :