کراچی سے کوئٹہ کیلئے چلائی جانیوالی بولان میل پھر منسوخ

بدھ 1 اکتوبر 2025 22:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)کراچی سے کوئٹہ کیلئے چلائی جانے والی واحد ٹرین بولان میل کو ایک مرتبہ پھر منسوخ کردی گئی دو اکتوبر کو کوئٹہ سے کراچی کیلئے بولان میل روانہ نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل 30ستمبر کو کراچی سے منسوخ کردیا گیا تھا ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے بولان میل نے 30ستمبر کو روانہ ہوکر یکم اکتوبر کو کوئٹہ پہنچنا تھا لیکن ریلوے حکام نے مسافروں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے بولان میل کو منسوخ کردیا بولان میل کے آج بدھ کو کوئٹہ نہ آنے کی وجہ سے ریلوے حکام نے جمعرات دواکتوبر کو کراچی جانے والی بولان میل بھی منسوخ کردی ،ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے کوئٹہ کیلئے واحد ٹرین پچھلے دوہفتوں کے دوران صرف ایک روز جیکب آباد تک آکر واپس چلی گئی باقی دنوں ٹرین کو منسوخ ہی کیا جاتا رہا ہے بلوچستان کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیر ریلویز نیمارچ میں بولان میل کو روزانہ کی بنیاد پر چلانے کا اعلان کیا تھا تاہم چھ ماہ گذرنے کے باوجود بولان میل ہفتے میں صرف دو روز چلائی جاتی ہے۔