وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ملتان میں ماں اور بیٹی پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس،آر پی او سے رپورٹ طلب

جمعرات 2 اکتوبر 2025 04:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں ماں اور بیٹی پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تیزاب گری کے شکار ماں اور بیٹی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔