بیرسٹرسلطان نے پروفیسر خواجہ فاروق احمد کو بطور وائس چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی حویلی تعیناتی کی منظوری دے دی

جمعرات 2 اکتوبر 2025 22:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)صدر آزاد جموں و کشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی آف حویلی کے ایکٹ کی سیکشن 44کے تحت اپنے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی آف حویلی کے پہلے وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد کو بطور وائس چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی آف حویلی تعینات کیے جانے کی منظوری دے دی۔

صدر آزاد جموں وکشمیر چانسلر آزاد جموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں نے اپنے دورہ حویلی کے دوران آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی آف حویلی کے قیام کا اعلان کیا تھا اب چونکہ یونیورسٹی آف حویلی کا باقاعدہ طور پر قیام عمل میں لایا جا چکا ہے جو کہ حویلی کے عوام کے لئے ایک بہت بڑی خوشخبری ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر وچانسلر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے نو تعینات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد کو ہدایت کی کہ آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی آف حویلی میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے، جامعہ حویلی کو آزادجموں وکشمیر اور پاکستان کی دیگر جامعات کی رینکنگ میں لانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھی جائے اور اس سلسلے میں صدر آزادجموں وکشمیرو چانسلر آزادجموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا۔