Live Updates

زون چار نے پاکستان کرکٹ کو سعید انور، راشد لطیف، تسلیم عارف جیسے عظیم کرکٹر دیئے ہیں،تابش جاوید

جمعرات 2 اکتوبر 2025 20:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)زون چار نے پاکستان کرکٹ کو سعید انور، راشد لطیف، تسلیم عارف، خرم منظور، ، خالد لطیف، سعید آزاد جیسے عظیم کر کٹر دیئے ہیں ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے سینئر نائب صدر تابش جاوید نے گزشتہ روز آر ایل سی اے گلبرگ گرانڈ پر پی سی بی وائی جے اسپورٹس زون چار ٹی-20 انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کے فروغ کیلئے زون چار کے عہدے داران کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین آرسی اے کے خالد نفیس نے اپنی تقریر میں کہا کہ تم ہارو یا جیتو ہم تمہارے ساتھ ہیں۔محمد توصیف صدیقی جوائنٹ سیکرٹری ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی نے زون چار کے صدر مسرت رضا ، ایس ایم عاصم ظہور اور دیگر عہدیدارن کو شاندار ٹورنامنٹ کرانے پر مبارکباد دی اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں کھیلے گئے فائنل میچ میں ملیر جیمخانہ نے فیصل جیم خانہ کو 51 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ملیر جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنائے۔دانیال احسن نے 7 چوکوں 8 چھکوں کی مدد سے 109۔ ٹیسٹ کرکٹر خرم منظور نے 13 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 74 اور عبدل رحمان نے 28 رنز بنائے۔جواب میں فیصل جیمخانہ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔

ارسلان فرزند نے 58 اور عمران شاہ نے 55 رنز بنائے۔ عبداللہ نے 3 اور اعظم حسین نے 2 وکٹ حاصل کئے۔آخر میں مہمان خصوصی تابش جاوید سے ونر ٹرافی ملیر جیمخانہ کے کیپٹن اعظم حسین اور رنر اپ ٹرافی فیصل جیم خانہ کے کپتان ارسلان فرزند نے حاصل کی۔ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دانیال احسن، بہترین بلے باز کا خرم منظور، بہترین بالر کا محمد عارف اور بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ محمد وقاص نے حاصل کیا ۔

جبکہ زون چار کے صدر مسرت رضا نے مہمان خصوصی تابش جاوید، اعظم خان کو خوبصورت شیلڈ پیش کی۔جبکہ خالد نفیس، توصیف صدیقی، محمد سمیع خان ، وصال انصاری، ایس ایم عاصم ظہور ،محمد احمد نقوی، مظہر علی اعوان، ضیا احمد صدیقی ، عارف وحید، سعود فاروقی، شاہ شفیح الدین اور دیگر مہمانوں کو بھی شیلڈ پیش کی گئی۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات