ہری پور، رشتے کے تنازعہ پر ایک شخص کو قتل اور زخمی کرنے والے مرکزی ملزمان گرفتار

جمعرات 2 اکتوبر 2025 21:10

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) ہری پور پولیس نے رشتے کے تنازع پر ایک شخص کو قتل اور شہری کو زخمی کرنے والے مرکزی ملزمان گرفتار کر لیے۔

(جاری ہے)

تھانہ غازی کی حدود تربیلہ روڈ پر رشتے کے تنازعہ پر اسلحہ آتشین سے ایک شخص کو قتل جبکہ شہری کو زخمی کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا،مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302.324.109.311.34 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج ہوا،ملزمان بعد از وقوعہ رپوش ہوگئے۔

جمعرات کے روز ایس ایچ او تھانہ غازی انسپکٹر راجہ ممتاز ترک نے پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث مرکزی ملزمان ابرار ولد محمد اقبال اور وقار ولد شمشاد سکنہ تھلی کوٹ کو گرفتار کرلیا،ملزمان سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل اور آلہ قتل پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کرلیا۔