وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان میں ہنگری کے نئے مقرر ہونے والے سفیر ڈاکٹر زولٹن ورگا کی ملاقات

جمعرات 2 اکتوبر 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سےپاکستان میں ہنگری کے نئے مقرر ہونے والے سفیر ڈاکٹر زولٹن ورگا نے ملاقات کی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم، دفاع اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان-ہنگری کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے سفیر کی کامیاب مدت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کی کوششوں کے لئے سفیر پر اعتماد کا اظہار کیا۔