سرگودھا ،قتل کی واردات کر کے بیرون ملک فرار2 سال سے مطلوب اشتہاری مجرم انٹرپول کے ذریعے گرفتار

جمعہ 3 اکتوبر 2025 14:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)قتل کی واردات کر کے بیرون ملک فرار2 سال سے مطلوب اشتہاری مجرم کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر لیا گیا جس سے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

سرگودھا کے قصبہ سائیوال میں دو سال قبل اپریل 2023 میں تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے مقتول نعیم دلدار کو قتل کر کے قاتل ملزم سجن بیرون ملک سعودی عرب فرار ہو گیا جس پر تھانہ ساہیوال میں درج قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کے روپوش ہونے پر اسے مجرم اشتہاری قرار دے دیا جس کے دیگر ساتھی ملزمان پہلے ہی گرفتار ہیں۔

پر سپیشل آپریشنز سیل کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کییا قانونی تقاضے مکمل کرتے ہوئے 2 سال سے مجرم اشتہاری سجن کو بذریعہ انٹرپول گرفتار کرلیا اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔