Live Updates

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 4 اکتوبر کو کھیلا جائے گا

جمعہ 3 اکتوبر 2025 16:10

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 4 اکتوبر بروز ہفتہ کو بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق مہمان آسٹریلیا کی ٹیم کو میزبان کیوی ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

کینگروز نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان کیوی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ٹیم نے اپنے نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران 3ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلنی ہے جس کا ایک میچ کھیلاجا چکا ہےجو کینگروز نے جیت لیا تھا جبکہ دوسرا میچ بارش سے متاثر ہوگیا ۔

آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مچل مارش کریں گے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مائیکل بریسویل لیڈ کر رہے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 4 اکتوبر کو بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گا۔3ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے تمام میچز نائٹ ہوں گے اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی میں ہی کھیلے جائیں گے ۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات