صوابی پولیس کی کارروائی ،قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

جمعہ 3 اکتوبر 2025 16:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) صوابی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ضلعی پولیس صوابی کےمطابق ایس ایچ او تھانہ تورڈھیر گوہر خان بمعہ پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عرصہ 10 سال سے قتل و اقدامِ قتل کے مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم شہزادہ ساکن جہانگیرہ کو گرفتار کرلیا۔مذکورہ ملزم نے21ستمبر 2015کو مسمی علی رحمان پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :