Live Updates

محکمہ زکوة وعشر کے زیراہتمام ڈی پی ایس سکول میں ایڈمنسٹریٹرز مقامیزکوة کمیٹیز کی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

مقامی زکوٰة کمیٹیوں سے میرٹ کی بنیاد پر صحیح معنوںنمیں مستحقین زکوٰةناور غریب غرباء کا انتخاب کرنا ہے‘عرفان احمد سندھو

جمعہ 3 اکتوبر 2025 16:25

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء) محکمہ زکوٰةوعشر کے زیراہتمام ڈی پی ایس سکول میںایڈمنسٹریٹرز مقامی زکوة کی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد، ممبر صوبائی اسمبلی /ممبر زکوة کونسل قصور حاجن صفیہ سعید، سیکرٹری عشر وزکوة پنجاب عرفان احمد سندھو، ڈپٹی سیکرٹری ارشد احمد وٹو، ایڈمنسٹریٹر زکوٰة وعشر پنجاب محمد اسلم رامے، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر رانا سجاد، ڈسٹرکٹ زکوٰةآفیسر اشفاق احمد، ڈاکٹر معظم سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ٹریننگ ورکشاپ میں گریڈ 16سے 18 تک کے مختلف محکموںکے افسرا ن واساتذہ بھی شریک ہوئے۔ دورانِ ٹریننگ سیشن بتایا گیا کہ محکمہ زکوٰةنوعشر کس طرح سے غرباء اور مستحقین کی امداد کررہاہے۔ امدادی فنڈز کی فراہمی کو آسان طریقے سے عوام تک پہنچایا جارہاہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری زکوٰةنوعشر عرفان احمد سندھو نے ٹریننگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقامی زکوٰة کمیٹیوں سے میرٹ کی بنیاد پر صحیح معنوںمیں مستحقین زکوٰةناور غریب غرباء کا انتخاب کرنا ہے۔

رقم کی تقسیم میں خیانت کرنے والوں کے خلاف نہ صرف محکمانہ کارروائی ہو گی بلکہ انکو گرفتار بھی کیا جائے گا۔ ٹریننگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی / ممبر زکوٰةنکونسل قصور حاجن صفیہ سعیدنے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر محکمہ عشر وزکوٰة مشکل کی اس گھڑی میںسیلاب متاثرین کی ہرطرح سے مالی امداد جاری رکھے ہوئے ہے۔

حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کو ریلیف کیمپس میںنکھاناودیگر ضروریات زندگی کی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بناکر ان کے دُکھوںنکا مداوا کیاگیا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ زکوة و عشر کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ زکوٰة کی رقم کو میرٹ کی بنیاد پر شفاف طریقے سے جاز کیش اور جاز والٹ کے ذریعے تقسیم کیا جارہاہے۔ ٹریننگ سیشن کے اختتام پر ضلع بھر کے ایڈمنسٹریٹرز نے درپیش مسائل کو سیکرٹری عشر وزکوٰةنکے سامنے رکھا جن کو سن کر سیکرٹری نے حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات